اہم خبریں

ہیڈ اجتماعی قربانی جامعتہ المدینہ عمیر مدنی اور شہریوں کا اے سی گوجرخان اور آر ڈبلیو ایم سی کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین

ہیڈ اجتماعی قربانی جامعتہ المدینہ عمیر مدنی اور شہریوں کا اے سی گوجرخان اور آر ڈبلیو ایم سی کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین
عیدالاضحٰی کے 3 دنوں آر ڈبلیو ایم سی نے 235ٹن آلائشوں ٹھکانے لگائی آپریشن میں 23 گاڑیوں اور 143 اہلکاروں نے حصہ لیا
انچارج آر ڈبلیو ایم سی اور سپروائزرز کی بہترین حکمت عملی شہر بھر میں کوئک رسپانس شہر میں میں کہیں بھی گندگی دیکھنے کو نہ ملی


گوجرخان (قمرشہزاد) تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان میاں مراد حسین نیکو کی بہترین ایڈمنسٹریشن اور چیف آفیسر بلدیہ اظہر مجید اور انچارج آر ڈبلیو ایم سی ولید عباسی اور سپروائزرز کی بہترین حکمت عملی اور کوئک رسپانس قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور شہر میں کہیں بھی گندگی بدبو اور تعفن نہ پھیلنے دیا گیا عید کے 3 دنوں میں 235 ٹن آلائشوں کو ٹھکانے لگایا گیا جبکہ اس آپریشن میں 23 گاڑیوں استعمال ہوئیں اور 143 اہلکاروں نے حصہ لیا 17 کے قریب شکایات پر بروقت رسپانس دیا گیا فوری طور پر شکایات کا ازالہ کیا جبکہ شہر کو 6 زونز میں تقسیم کرکے ایریاز سپروائزرز و عملے کے حوالے کیے گے تھے تمام سپروائزرز اور عملے نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا شہر میں 5 ڈمپنگ پوائنٹس بنائے گے جہاں پر آلائشوں کو اگھٹا کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں سے اٹھا کر آلائشوں کو مین ڈمپنگ پوائنٹ پر لاکر دفن کیا گیا تمام شہر اور ڈمپنگ پوائنٹس پر چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا جبکہ تحصیل گوجرخان میں بڑی اجتماعی قربانی جامعتہ المدینہ کے زیر انتظام سرور شہید کالج کے قریب ہوئی ہیڈ اجتماعی قربانی جامعتہ المدینہ عمیر مدنی اور شہریوں نے بہترین انتظامات کرنے کی بنا پر اے سی گوجرخان سی او بلدیہ اظہر مجید اور انچارج آر ڈبلیو ایم سی اور عملے کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوجرخان میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کہیں پر بھی الائشیں اور گندگی نظر نہیں آئی شدید گرمی اور حبس کو بلاطاق رکھتے ہوئے اجتماعی قربانی کے مقام پر اور شہر کے دیگر زونز پر عملہ آر ڈبلیو ایم سی عید کے تینوں دن محترک رہا اور بہترین حکمت عملی کے تحت ایریا میں کہیں بھی الائشیں اگھٹی نہ ہونے دیں جس سبب اجتماعی قربانی کا ایریا اور شہر بھر میں بہترین صفائی کے انتظامات دیکھنے کو ملے جو قابل ستائش عمل ہے اور یہ سارا کریڈٹ اے سی گوجرخان ، سی او بلدیہ اور انچارج آر ڈبلیو ایم سی کو جاتا ہے جو عید کی چھٹیوں میں بھی فیلڈ میں رہنے کے ساتھ عوامی رابطے میں رہے جو کہ ایک احسن اقدام ہے جبکہ انچارج آر ڈبلیو ایم سی ولید عباسی نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دنوں میں شہر بھر سے تقریباً 235ٹن سے زائد آلائشوں کو اکھٹے کر کے پراپر طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا جبکہ 3 دن کے آپریشن میں 23 گاڑیوں اور 143 اہلکاروں نے حصہ لیا ہماری پوری کوشش رہی کہ بہترین حکمت عملی کو اپناتے ہوئے احسن طریقے سے شہر کو قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور کچرے وغیرہ سے پاک کر کے عوام کو شکایت کا موقع نہ دیا جائے جس میں ہم خاطر خواہ حد تک کامیاب رہے میری ٹیم نے شہریوں کی ہر کال پر فوری ریسپانس دیا اور صفائی کے عملے کو نشاندہی پر موقع پر بھیجا جبکہ عید سے ایک دن پہلے شہریوں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ڈالنے کے لئے سینکڑوں شاپر تقسیم کئے گے تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button