اہم خبریں

گورنمنٹ بوائز کالج ڈھوک سیّداں میں ثقافتی دن کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد

تقریب میں پنجابی،پوٹھوہاری،ثقافتی مظاہرہ پیش کیا گیا،اساتذہ اور طلبا نے ثقافتی لباس پہن کر بنیادی ثقافت کا اظہار کیا

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) گورنمنٹ بوائز کالج ڈھوک سیّداں راولپنڈی میں ثقافتی دن کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجابی اور پوٹھوہاری ثقافتی شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا، اساتذہ اور طلبا نے ثقافتی لباس پہن کر بنیادی ثقافت کا اظہار کیا۔ تقریب کا مقصد طلبا میں پنجابی ثقافت کی اہمیت اجاگر کرنا تھا پروگرام کی مہمان خصوصی شاعرہ ڈاکٹر شازیہ اکبر اور پروفیسر امجد اقبال تھے۔ اس موقع پر کالج کے اساتذہ ڈاکٹر عبد الوہاب اجمل، ڈاکٹر سیّد توقیر بخاری، عبدالجبار باسط اور صدام اشفاق نے صوفیانہ کلام پیش کیے جبکہ وقاص احمد، عمر بن سلام، وقار احمد اور محمد احمد کی طرف سے پیش کی گئی مزاحیہ شاعری سن کر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا اس کے بعد کامران ضمیر کی ہدایت کاری پر کالج کے طلبا نے ہیر رانجھے کے قدیم قصے کو جدید شکل دیتے ہوئے ڈرامائی انداز میں پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ تقریب کے اختتام پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر راشد محمود نے اس شاندار تقریب کے انعقاد پر تمام اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا اور مہمانوں کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button