آئیسکو اڈیالہ سب ڈویژن نے میٹر کی تبدیلی کے لئے شہری کو تگنی کا ناچ نچا دیا

واپڈا اہلکاروں کی ہٹ دھرمی کے باعث شہری کئی دنوں سے شدید گرمی میں بجلی کے بغیر انتہائی تکلیف میں زندگی گزارنے پر مجبور
میٹر کی تبدیلی کے معمولی مسلے کو حل نہ کرنے پر ایس ڈی او اڈیالہ سب ڈویژن اور دیگر عملے کے خلاف کارروائی کی جائے،شہری کی ائیسکو چیف سے اپیل
راولپنڈی (عبدالرحمان سے) آئیسکو اڈیالہ سب ڈویژن نے میٹر کی تبدیلی کے لئے شہری کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ 17مئی کو خراب ہونے والے میٹر کی تبدیلی کے لئے دی گئی درخواست دینے اور آن لائن شکایت درج ہونے کے باوجود تاحال میٹر تبدیل نہ ہو سکا۔ متاثرہ شہری واپڈا اہلکاروں کی ہٹ دھرمی کے باعث کئی دنوں سے شدید گرمی میں بجلی کے بغیر انتہائی تکلیف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بنکرز کالونی اڈیالہ روڈ کے رہائشی طیب طاہر نے اکیس مئی کو میٹر کی فنی خرابی کے باعث میٹر تبدیلی کی درخواست ایس ڈی او اڈیالہ سب ڈویژن کو دی، ایس ڈی او نے درخواست مارک کر کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو بجھھوا دی اور درخواست گزار کو ایس ڈی او کی جانب سے یہ کہتے ہوئے جانے کا کہا گیا کہ اپ کا مسلہ حل ہو گیا ہے، درخواست گزار کو آن لائن پیغام بھی موصول ہوا کہ اپ کی شکایت حل کر دی گئی ہے، لیکن اس کے باوجود تاحال یہ مسلہ حل نہیں ہوا نہ ہی واپڈا اہلکاروں کی جانب سے ابھی تک میٹر تبدیل کرنے کی زخمت کی گئی ہے، درخواست گزار روزانہ اڈیالہ سب ڈویژن کے چکر کاٹ رہا ہے مگر آئیسکو اہلکار اور ایس ڈی او شاہد اس کا مسلہ عملی طور پر حل کرنے میں ناکام ہیں جبکہ آئیسکو عملہ کی جانب سے خانہ پری میں یہ مسلہ حل کر دیا گیا ہے، لیکن عملی طور میٹر تبدیل نہیں کیا گیا، متاثرہ شہری نے آئیسکو چیف سے اپیل کی ہے کہ میٹر کی تبدیلی کے معمولی مسلے کو حل نہ کرنے پر ایس ڈی او اڈیالہ سب ڈویژن اور دیگر عملے کے خلاف کارروائی کریں اور میرا میٹر تبدیل کروا کر مجھے اذیت اور تکلیف سے نجات دلوائی جائے