اہم خبریں

راولپنڈی میں جعلی پولیس اہلکاروں کی واردات، دکاندار اغوا، تشدد اور لاکھوں کی رقم ٹرانسفر

راولپنڈی (احمد ضمیر سے) تھانہ صادق آباد کے علاقے میں جعلی پولیس اہلکاروں کی سنگین واردات، دکاندار کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور آن لائن بینکنگ کے ذریعے لاکھوں روپے ٹرانسفر کر لیے گئے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق، آزاد کشمیر کے علاقے لیپا سے تعلق رکھنے والے دکاندار محمد سلیم، جو صادق آباد میں جنرل اسٹور چلاتے ہیں، کو دو ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے دکان سے اغوا کیا۔ ایک ملزم پولیس کی وردی میں جبکہ دوسرا شلوار قمیص میں ملبوس تھا۔ملزمان نے دکان کی تلاشی کے دوران کاؤنٹر سے 45 ہزار اور جیب سے 15 ہزار روپے نکالے، بعد ازاں آنکھوں پر پٹی باندھ کر ایک نامعلوم عمارت میں لے گئے۔ وہاں دکاندار کا موبائل فون چیک کیا گیا اور بینکنگ ایپ کا پاس ورڈ مانگا گیا۔ انکار پر کرنٹ لگا کر تشدد کیا گیا، جس کے بعد پانچ لاکھ روپے مختلف اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر لیے گئے۔دکاندار نے پولیس کو مزید بتایا کہ واردات کے دوران ایک لڑکی کو بھی کمرے میں بلایا گیا، جس کے ساتھ ملزمان نے تصاویر اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ بعد میں ملزمان متاثرہ شخص کو ایک بیٹھک کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ایس ایچ او تھانہ صادق آباد احسن کیانی کا کہنا ہے کہ پولیس نے شک کی بنیاد پر چند مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ صادق آباد احسن کیانی کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد اصل ملزمان کو گرفتار کرکے متاثرہ شہری کی رقم ریکور کی جائے گی اور انہیں معزز عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button