زمین کے ٹکڑے پر لڑائی جھگڑا فائرنگ سے ایک شخص ابدی نیند سو گیا

علاقے میں آتشیں اسلحہ سے فائرنگ ڈنڈوں اور سریے کے آزادانہ استعمال سے ایک شخص مضروب پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
نعش اور زخمی کو THQ ہسپتال لایا گیا ضابطے کی کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے پولیس تھانہ گوجرخان نے تفتیش کا آغاز کر دیا
گوجرخان(قمرشہزاد) تھانہ گوجرخان کی حدود میں زمین کے تنازع پر ایک شخص قتل اور ایک زخمی ہو گیا پولیس تھانہ گوجرخان نے مدعی مقدمہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 1510/24 درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ گوجرخان جائے وقوعہ پر پہنچی اور ضروری شواہد اگھٹے کیے تفصیلات کے مطابق محمد امتیاز ولد وادی حسین سکنہ مطوعہ نے تھانہ گوجرخان میں مقدمے کا اندراج کرواتے ہوئے بتایا کہ ہماری جدی زمین تقریبا ایک کنال چار مرلے مین بیول روڈ مطوعہ ہے جس کے ساتھ ملحقہ جگہ سرفراز ولد سردار کی ہے تین ہفتے قبل ہم اپنے پلاٹ پر چار دیواری کے لیے کھدائی شروع کی کہ مقبول حسین ہمراہ عرفان ، محمد حسین، محمد احسان وغیرہ ا گے اور کہا یہ ہماری زمین ہے جس پر میرے بڑے
بھائی نے کہا کہ اگر آپکی جگہ ہے تو زمین کے کاغذات لے آئیں جس پر انھوں نے تین ہفتوں کا ٹائم لیا مورخہ 30/11/2024 دن 10 بجے میں ہمراہ اپنے بیٹے آکاش اور پھوپھی ذاد قاسم علی کے ہمراہ پلاٹ پر چار دیواری کے لیے مستری لگا کر کام کر رہے تھے کہ محمد عرفان ولد صابر حسین، مسلح پسٹل 30 بور، احسن ولد مقبول مسلح پسٹل 30 بور، محمد حسین ولد نذر حسن مسلح پسٹل 30 بور، یاسر ، صابر ، مظلوم حسین مسلح ڈنڈے، شاہد سکنہ دھماں مسلح سریا ہمراہ تین چار کس نامعلوم افراد کے آئے آتے ہی کام بند کروانے کی دھمکی دی، میرے دیکھتے ہی شاہد نے سریے کا وار قاسم علی کے سر پر کیا جس سے وہ زخمی ہو گیا باقیوں نے مجھے
پکڑ کر مکوں تھپیڑوں سے مارنا شروع کر دیا، اور میرے کپڑے پھاڑ دئیے اسی دوران میرا بھائی بھی آ گیا اس نے جھگڑا کرنے سے منع کیا اتنے میں مقبول ولد وادی حسین نے للکارا مارا کہ انکو آج زمین پر قبضہ کرکے چار دیواری تعمیر کرنے کا مزہ چکھاتے ہیں محمد حسین نے پسٹل سے فائر کیا جو بھائی کے کان اور سر پر لگا دوسرا فائر کیا جو بھائی ربنواز کی وکھی میں لگا عرفان نے تین فائر کیے جو بھائی کو پیچھے کمر پر لگے، میرا بھائی موقعہ پر گر گیا میں بھائی کی طرف بڑھا تو عرفان نے پسٹل کا بٹ میرے سر پر مارا اور میں زخمی ہو گیا ہمارے شور واویلا پر لوگ اگھٹے ہو گے اور ملزمان موقع سے فرار ہو گے ہم مضروب بھائی کو لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال آئے
جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہولی فیملی ریفر کیا گیا راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بھائی جانبحق ہو گیا، وجہ عناد تنازع زمین ہے ملزمان نے میرے بھائی کو ناحق قتل اور کزن کو زخمی کرکے زیادتی کی ہے پولیس نے مقدمے کا اندراج کرکے اپنی تفتیش کا آغاز کر دیا