اہم خبریں
کرکٹ کونسل اجلاس: کرکٹ کیلئے اہم فیصلے

کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس منعقد، مقامی کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم فیصلے

شاہ کوٹ ( میاں داؤد) تفصیلات کے مطابق شاہکوٹ کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر بھر کے کرکٹ سے وابستہ شخصیات، کھلاڑیوں اور منتظمین نے شرکت کی اجلاس کی صدارت کرکٹ کونسل کے صدر شیخ شیراز نے کی اجلاس میں مقامی کرکٹ کے فروغ، نئے ٹورنامنٹس کے انعقاد، گراؤنڈز کی بہتری، اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی جیسے اہم نکات پر تفصیلی غور کیا گیا اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شاہ کوٹ میں کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے لانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اجلاس میں مزید کہا گیا کہ آنے والے مہینوں میں ایک بڑا ٹیپ بال اور ہارڈ بال ٹورنامنٹ بھی منعقد کیا جائے گا، جس کی تفصیلات جلد جاری کر دی جائیں گی۔