اہم خبریں

غفلت یا کرپشن میٹر ریڈر ڈان بن گئے صارف کو کسی دوسرے میٹر کی تصویر لگا کر بل جاری


ایکسین اور SDO کی آشیرباد یا لاپرواہی ہر ماہ شہریوں کی جانب سے بل نہ ملنے کی متعدد شکایات افسران ٹس سے مس نہیں
وزیر اعلی پنجاب اور حکام برقیات سختی سے نوٹس لیکر گوجرخان میں فرض شناس افسران اور عملے کو تعینات کریں شہری حلقے


گوجرخان(قمرشہزاد) محکمہ برقیات کے میٹر ریڈر کی کارستانیاں نااہل کرپٹ ریڈر نے میٹر ریڈنگ چیک کیے بغیر کسی دوسرے کے میٹر کی تصویر لگا کر صارف کو بھاری بھرکم بل بھیج دیا جبکہ دوسری جانب بل تقسیم کرنے والوں کی من مانیاں بھی عروج پر ہر ماہ متعدد صارفین کی جانب سے بل نہ ملنے کی سوشل میڈیا گروپس میں متعدد شکایات کے باوجود ایکسین اور ایس ڈی او ٹس سے مس نہیں شہری سخت اذیت کا شکار تفصیلات کے وارڈ نمبر 16 کڑولی کے رہائشی عنایت حسین ولد محمد حسین کو نااہل کم چور میٹر ریڈر نے اپنی نااہلی چھپانے کی خاطر یا کسی کو نوازنے کی خاطر دوسرے صارف کے میٹر کی تصویر لگا کر بل بھیجوا دیا متاثرہ شہری کے میٹر کی تازہ ترین تصویریں چیخ چیخ کر میٹر ریڈر کی غفلت ، بےہسی کو عیاں کر رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے میٹر پر یکم اپریل کی موجودہ ریڈنگ 5377 ہے جبکہ ملنے والے بل پر ریڈنگ 5717 درج ہے جس سے صارف کو 340 یونٹس کا ٹیکہ لگایا جا رہا ہے متاثرہ شہری سراپا احتجاج بل بھروں یا گھر میں فاقہ کشی کروں شہری حلقوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میٹر ریڈر ڈان بن گے ہیں اور اپنی من مانیاں کرکے بلات بھجواتے ہیں محکمہ برقیات کے اعلی افسران اپنے عملے کا قبلیہ درست کرلیں ورنہ ہم عوام انکے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے مزید برآں شہریوں نے کہا کہ اسے ایکسین اور ایس ڈی او کی ملی بھگت سمجھا یا انکی لاپرواہی اور غفلت کہ افسران کی جانب سے سٹاف کا پراپر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ اس طرح کے واقعات رونما ہو رہے ہیں واپڈا گوجرخان کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے جہاں صارفین کو ذلیل و خوار کیا جاتا ہے شہر بھر میں آئے روز شہری گھروں کی چھتوں کے ساتھ بجلی کی ننگی تاروں اور بل نہ ملنے کے متعلق سوشل میڈیا گروپس میں واپڈا اہلکاروں کی غفلت لاپرواہی کی شکایات کرتے نظر آتے ہیں مگر موصوف ایکسین اور ایس ڈی ٹس سے مس نہیں ہوتے جسکی وجہ سے ہر ماہ متعدد شہریوں کو بل موصول نہیں ہوتے یا کہیں صارفین کی غلط ریڈنگ ہونے کی بنا پر شہری بھاری بھرکم بل بھرنے پر مجبور ہو چکے ہیں شہری و سماجی حلقوں نے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز اور حکام برقیات سے اس تمام تر صورتحال پر سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گوجرخان میں تعینات افسران سمیت تمام عملے کو فی الفور تبدیل کیا جائے اور فرض شناس اور ایماندار لوگوں کی تعیناتی کی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button