اہم خبریں

راولپنڈی بورڈ کے امتحانی نتائج میں بے ضابطگیوں کی خبر بے بنیاد قرار



راولپنڈی (پریس ریلیز) — سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر راولپنڈی بورڈ کے سالانہ امتحانات 2025 میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ایک خبر شائع کی گئی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک طالبہ کو فیل کر کے بعد ازاں ری چیکنگ میں 107 نمبر بڑھا دیے گئے۔

ارسلان علی چیمہ، ترجمان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ بورڈ کے امتحانی نظام میں پیپر مارکنگ اور رزلٹ کی تیاری کے تمام مراحل نہایت شفاف اور جدید طریقۂ کار کے مطابق مکمل کیے جاتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق:

پیپر مارکنگ کے بعد نتائج کی تیاری میں تین سطحی جانچ پڑتال کی جاتی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی غلطی یا بے ضابطگی کا امکان نہ رہے۔

ری چیکنگ کا عمل بھی مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت ہوتا ہے، اور اس میں محض ٹوٹلنگ، اندراج یا نہ دیے گئے سوالات کے مارکس کی تصدیق کی جاتی ہے۔

کسی بھی طالب علم کے ساتھ ناانصافی یا جان بوجھ کر نمبر کم کرنے کا الزام سراسر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔


ترجمان نے مزید کہا کہ بورڈ کا مقصد ہمیشہ طلباء و طالبات کی محنت کا درست اور منصفانہ نتیجہ فراہم کرنا ہے۔ افواہیں پھیلانے والے عناصر طلبہ اور والدین کے ذہنوں میں غیر ضروری خدشات پیدا کر کے تعلیمی اداروں کی ساکھ متاثر کرنا چاہتے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ راولپنڈی بورڈ طلبہ اور والدین کو یقین دلاتا ہے کہ امتحانی نظام بالکل شفاف، غیر جانبدار اور میرٹ پر مبنی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button