اہم خبریں

علاقائی اخبارات کے واجبات کے لیے خصوصی بیل آؤٹ پیکج کی تجویز

ربجا کے وفد کی پرنسپل انفارمیشن آفیسر سے ملاقات، علاقائی اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کے لیے خصوصی بیل آؤٹ پیکج کی تجویز پیش

راولپنڈی اسلام آباد بیورو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (RIBJA) کے وفد جس میں ربجا کے صدر مرتضیٰ ملک، جنرل سیکرٹری فیاض چوہدری، سینیئر نائب صدر راحیل نواز سواتی، ممبر گورننگ باڈی عارف ملک  شامل تھے پرنسپل انفارمیشن آفیسر محترمہ رئیسہ عادل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نعمان علی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران وفد نے اشتہارات کی ادائیگیوں میں تاخیر کی وجوہات کے تدارک اور بلنگ و ادائیگی کے نظام میں بہتری کے لیے اصلاحاتی سفارشات تحریری طور پر پیش کیں، جن پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر نے موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔

علاوہ ازیں ربجا کی جانب سے علاقائی اخبارات کے طویل عرصے سے واجب الادا بقایاجات کی ادائیگی کے لیے ایک خصوصی بیل آؤٹ پیکج کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ تجویز میں مطالبہ کیا گیا کہ علاقائی اخبارات کے تمام بقایاجات کی یکمشت ادائیگی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے تاکہ مالی مشکلات سے دوچار علاقائی اخبارات اور ان سے وابستہ صحافیوں و دیگر کارکنوں کو معاشی مشکلات سے نکالنے میں مدد مل سکے۔

پرنسپل انفارمیشن آفیسر  رئیسہ عادل نے ربجا کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے علاقائی اخبارات کے مسائل کے حل اور ادائیگیوں کے نظام میں بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button