اہم خبریں

بٹالہ ٹاؤن میں چار گھنٹے سے بجلی بند، آئیسکو نیلور ڈویژن کا ایس ڈی او شہریوں کو جواب دینے سے گریزاں

بٹالہ ٹاؤن میں صبح 9 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، چار گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہو سکی، جس کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ بجلی کی طویل بندش نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دیے، جبکہ شہری اس بات سے بھی لاعلم ہیں کہ بجلی کی بندش کی اصل وجہ کیا ہے اور بجلی کب تک بحال ہوگی۔

دوسری جانب آئیسکو نیلور ڈویژن کے ایس ڈی او سے رابطہ کرنے کی کوششوں کے باوجود جواب موصول نہ ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ شہریوں کا سوال ہے کہ اگر بجلی کی فراہمی میں طویل تعطل پیدا ہو جائے تو متعلقہ افسران عوام کو صورتِ حال سے آگاہ کرنے اور ان کی رہنمائی کے لیے دستیاب کیوں نہیں ہوتے؟ عوام کو نہ بجلی کی بندش کی وجہ بتائی جا رہی ہے اور نہ ہی بحالی کے حوالے سے کوئی واضح اطلاع مل رہی ہے۔

بٹالہ ٹاؤن کے مکینوں نے آئیسکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی فراہمی فوری بحال کی جائے، طویل بندش کی وجوہات واضح کی جائیں اور متعلقہ افسران کو پابند بنایا جائے کہ وہ عوام کی کالز کا جواب دیں اور بجلی کے فالٹ سے متعلق بروقت آگاہی فراہم کریں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے ساتھ ساتھ متعلقہ حکام کی عدم دستیابی نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button