اہم خبریں

سوئی ناردرن ایگزیکٹو آفیسرز ایسوسی ایشن کے انتخابات 2026-2028، فرخ مجید بالا صدر منتخب



سوئی ناردرن الیکشن کمیشن کی جانب سے سوئی ناردرن ایگزیکٹو آفیسرز ایسوسی ایشن (SNEOA) کے بزریعہ  الیکٹرانک ووٹنگ (ای بیلٹنگ) انتخابات 2026-2028 کے نتائج کا اعلان

سوئی ناردرن ایگزیکٹو آفیسرز ایسوسی ایشن (SNEOA) کے سال 2026 تا 2028 کی مدت کے لیے انتخابات 16 اکتوبر 2026 کو الیکٹرانک ووٹنگ (ای بیلٹنگ) کے ذریعے منعقد ہوئے، جن میں ادارے بھر سے ایگزیکٹوز نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

انتخابات میں جناب فرخ مجید بالا ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے۔ دیگر کامیاب امیدواروں میں جناب وقاص اللہ خان (نائب صدر)، جناب کاشف منہاس (جنرل سیکرٹری)، جناب وہیب افتخار (جوائنٹ سیکرٹری)، جناب ضیاء الرحمٰن (سوشل سیکرٹری)، محترمہ مدیحہ اسد (فنانس سیکرٹری) اور مسز نازیہ رشید (انفارمیشن سیکرٹری) شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے آٹھ اراکین بھی منتخب ہوئے۔

سوئی ناردرن کے الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کو مؤثر اور منظم انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔ نو منتخب عہدیداران نے ایسوسی ایشن کو مزید مستحکم بنانے، ایگزیکٹوز کے پیشہ ورانہ مفادات کے تحفظ، تمام اراکین کی شمولیت کو فروغ دینے اور باہمی مشاورت، تعمیری مکالمے اور اجتماعی کاوشوں کے ذریعے اراکین کے مسائل کے حل کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button