اہم خبریں

گوگل کی مقامی سطح پر موجودگی پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، شزہ فاطمہ خواجہ





وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، شزہ فاطمہ خواجہ نے پاکستان میں گوگل کے پہلے دفتر کے قیام کو ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی میں ایک اہم سنگ میل اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گوگل کی مقامی سطح پر موجودگی پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ہے اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے “ڈیجیٹل نیشن پاکستان” کے وژن کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

وزیر آئی ٹی نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کا فوکس پاکستانی صلاحیتوں کو عالمی مواقع سے جوڑنے پر ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ڈیجیٹل تبدیلی نوجوانوں، خواتین، اسٹارٹ اپس اور کاروباری اداروں کے لیے وسیع تر مواقع پیدا کرے گا ،

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈیجیٹل مہارتوں، آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI)، کلاؤڈ ٹیکنالوجیز، تعلیم، جدت طرازی اور معاشی خود مختاری (انٹرپرینیورشپ) کے شعبوں میں گوگل کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بناتی رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button