اہم خبریں

سابق ایم پی اے راجہ سلطان عظمت حیات مرحوم کی صاحبزادی ظل ہما تمغۂ امتیاز کے لیے نامزد

سابق ایم پی اے راجہ سلطان عظمت حیات مرحوم کی صاحبزادی ظل ہما تمغۂ امتیاز کے لیے نامزد، نئی دہلی میں اہم سفارتی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی

ایم پی اے مہوش سلطانہ راجہ کی ہمشیرہ ظل ہما پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں فرسٹ سیکرٹری مقرر، قومی و عالمی سطح پر خدمات کا اعتراف

سابق ایم پی اے راجہ سلطان عظمت حیات مرحوم کی صاحبزادی اور ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ مہوش سلطانہ راجہ کی ہمشیرہ ظل ہما کو نئی دہلی، بھارت میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ہائی کمیشن میں فرسٹ سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کی قومی و بین الاقوامی سطح پر خدمات کے اعتراف میں صدرِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے، جس کی باقاعدہ تقریب یومِ پاکستان کے موقع پر 23 مارچ کو منعقد ہوگی۔ ظل ہما نے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی، وزارتِ انسانی حقوق اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت مختلف اہم اداروں میں خدمات انجام دیں اور موسمیاتی تبدیلی، انسانی حقوق، عوامی خدمت اور کووڈ 19 جیسے اہم موضوعات پر قومی اخبارات میں تحریری خدمات بھی انجام دیں۔ ان کی علمی، تحقیقی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2018ء میں آگاہی ایوارڈ، 2021ء میں انٹیگریٹی آئیکون پاکستان ایوارڈ، ویمن چینجنگ دی ورلڈ ایشیا ایوارڈ 2025ء کے سلور اور برونز اعزازات جبکہ کلائمیٹ ایکسیلنس ایوارڈ 2025ء بھی مل چکے ہیں، جبکہ فنانشل ٹائمز کی جانب سے انہیں ایشیا پیسیفک کی قیادت اور حسنِ سلوک کی نمایاں شخصیات کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا۔ ظل ہما نے برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے عوامی پالیسی کی تعلیم حاصل کی، دورانِ تعلیم آکسفورڈ ساؤتھ ایشین سوسائٹی کے قیام میں کردار ادا کیا اور رضاکارانہ طور پر آکسفورڈ گورنمنٹ ریسپانس ٹریکر تیار کیا، جبکہ 2019ء میں برطانیہ کی بہترین پانچ ماسٹرز طلبہ میں بھی شامل رہیں۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر ’’کلائمیٹ رسکس: میڈنگ ریلیشن شپ ود نیچر‘‘ کے عنوان سے کتاب بھی تحریر کی، ظل ہما کی سفارتی تعیناتی اور قومی اعزاز کے اعلان پر اہلِ علاقہ اور مختلف حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے راجہ سلطان عظمت حیات مرحوم کے خاندان اور علاقے کے لیے قابلِ فخر اعزاز قرار دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button