پوٹھوہار پریس کلب کے سابق صدر ملک جاوید کی اہلیہ انتقال کر گئیں

مرحومہ بابا شیخ طالب والے قبرستان میں سپردِ خاک نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت
صحافتی برادری وکلاء اور تاجروں کا ملک جاوید اور ملک اسد سے اظہارِ تعزیت مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا
گوجرخان (قمرشہزاد) پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے سابق صدر ملک جاوید کی اہلیہ اور سینئر صحافی ملک اسد کی بھابھی علالت کے باعث خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان اور گردونواح کے صحافیوں، وکلاء، تاجر برادری، محکمہ پولیس، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد مرحومہ کو مقامی قبرستان بابا شیخ طالب میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر موجود شرکاء نے ملک جاوید اور ملک اسد سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے خاندان کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔ اجتماعی دعا کے دوران مرحومہ کی کامل مغفرت، پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل اور سوگوار خاندان کی استقامت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔



