ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم، چند مقامات پر بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، محکمہ موسمیات
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہےجبکہ گلگت بلتستان اور بعداز دوپہر کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
زیریں خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان ،جنوبی/وسطی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: ڈی آئی خان (سٹی 18 اور ایئرپورٹ 09)، پاڑاچنار 02، بلوچستان: ژوب 18، پنجاب: کرور (لیہ) 17، بھکر 07، حافظ آباد 06، فیصل آباد اور جھنگ 04، گوجرانوالہ 02، نور پور تھل، میانوالی، کوٹ ادو 01،اور کشمیر: راولاکوٹ میں 09 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : چھور ، مٹھی 40،شہید بینظیر آباد، اور ٹھٹھہ میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



