نمائندگان کی خبریں

پولیو مہم کی تیاریاں مکمل، 3 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

کشمور (سید رشید احمد شاہ) کشمور میں انسداد پولیو کی قومی مہم کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جہاں 3 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کشمور آغا شیر زمان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا، جس میں 13 اپریل سے 16 اپریل 2026 تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو، ڈی ایچ او سید اعجاز علی شاہ، محکمہ صحت کے افسران، اسسٹنٹ کمشنرز، این جی اوز، پی پی ایچ آئی اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد موسیٰ نے بتایا کہ ضلع بھر میں 3 لاکھ 42 ہزار 11 بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے 54 فکسڈ، 50 ٹرانزٹ اور 812 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو گھر گھر جا کر پانچ سال تک کے بچوں کو قطرے پلائیں گی، جبکہ 54 یو سی ایم اوز مہم کی نگرانی کریں گے۔
اجلاس کے دوران فروری کی پولیو مہم کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ ضلع میں زیادہ تر اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغا شیر زمان نے ہدایت کی کہ کم کارکردگی والی یونین کونسلز پر خصوصی توجہ دی جائے اور انکاری کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مہم کے دوران کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button