اہم خبریں

خاقان وحید خواجہ کا روڈن انکلیو پروجیکٹ کا دورہ، عام آدمی کے لیے گھر کا خواب حقیقت بنانے پر زور

رمرسکو پرائیویٹ لمیٹڈ کے سربراہ و چیئرمین روڈن انکلیو انجنیئر رحیم الدین نعیم کی خصوصی دعوت پر چیئرمین پاکستان عوامی قوت پارٹی خاقان وحید خواجہ نے روڈن انکلیو پروجیکٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انجنیئر رحیم الدین نعیم نے خاقان وحید خواجہ کو روڈن انکلیو منصوبے کے مختلف پہلوؤں، منصوبہ بندی اور سہولیات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ خاقان وحید خواجہ نے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ روڈن انکلیو ملکی ترقی میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا اور اس سے عام آدمی بالخصوص وہ افراد جو اپنی چھت کا خواب دیکھتے ہیں، مستفید ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا اپنا گھر ہو، اسی خواہش کی تکمیل کے لیے لوگ اپنی زندگی کی جمع پونجی لگا دیتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عام آدمی کے لیے ایسی منصوبہ بندی کی جائے جس سے وہ آسانی سے اپنا گھر بنا سکے۔ روڈن انکلیو کی منصوبہ بندی دیکھ کر خوشی ہوئی ہے اور امید ہے کہ یہ منصوبہ عوامی توقعات پر پورا اترے گا۔
اس موقع پر چیئرمین کے ہمراہ راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال راولاکوٹ کے سربراہ ڈاکٹر بلال، سیکرٹری جنرل ملک اعجاز اور کوآرڈینیٹر سہراب لطیف بیگ بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button