اہم خبریں
خاقان وحید خواجہ کی راجہ زاہد آزاد کے ماموں کے انتقال پر تعزیت، رہائش گاہ جا کر فاتحہ خوانی

پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ خاقان وحید خواجہ نے روات کے معروف سیاسی، سماجی اور پارٹی رہنما راجہ زاہد آزاد کے ماموں کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔



خاقان وحید خواجہ مرحوم کی رہائش گاہ پہنچے، فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی اچانک وفات کی خبر سن کر دلی رنج و غم ہوا۔ اس دکھ کی گھڑی میں پاکستان عوامی قوت پارٹی سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔



