اہم خبریں

سی ڈی اے کی جانب سے “گارڈینیا حب” میں گُل داؤدی اور موسمِ خزاں 2025 کی دو روزہ پھولوں کی شاندار نمائش کا افتتاح

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارک روڈ پر قائم سی ڈی اے ماڈل نرسری”گارڈینیا حب” کے مقام پر پھولوں کی نمائش کا 6 اور 7 دسمبر، 2025 کو دو روزہ انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے گُل داؤدی اور موسم خزاں 2025 کے پھولوں کی شاندار نمائش کا افتتاح کردیا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ اور انوائرمنٹ ونگ کے متعلقہ افسران کے ہمراہ نمائش کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو نمائش کے انتظامات، آرٹسٹک فلورل ارینجمنٹس اور تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ “گارڈینیا حب” ماڈل نرسری کی اپ گریڈیشن کے بعد گُل داؤدی اور موسم خزاں 2025 کے پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ “گارڈینیا حب” ماڈل نرسری کا شمار ایشیاء کی سب سے بڑی نرسریوں میں ہوتا ہے جسمیں 12 لاکھ سے زیادہ مختلف اقسام کے پودوں کو تیار کیا گیا ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے  بتایا گیا کہ “گارڈینیا حب” ماڈل نرسری کی اپگریڈیشن کے بعد گُل داؤدی اور موسم خزاں 2025 کے پھولوں کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔  “گارڈینیا حب” میں نمائش کیلئے لاکھوں کی تعداد میں رنگ برنگے اور نایاب پھول، خاص طور پر گُل داؤدی اور موسم خزاں کے پھولوں کو نمائش میں پیش کیا جارہا ہے۔ اسی طرح اس نمائش میں ملک بھر سے لائے گئے مختلف اقسام کے رنگ برنگے پھول بھی نمائش کا حصہ ہیں۔ بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ نمائش میں نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی فلورل تخلیقات اور جدید انداز میں تیار کردہ پھول بھی نمائش کا حصہ ہیں۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ یہ نمائش نہ صرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں بالخصوص نئی نسل کیلئے تفریح اور معلومات کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو باغبانی اور ہارٹیکلچر کے شعبے میں ایشیاء کی نمایاں نمائشوں میں شامل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ اس طرح کی نمائشوں سے مقامی باغبانوں اور پروفیشنلز کو نئی تخلیقات اور جدت سے آگاہی ملے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے کا مقصد اسطرح کے نمائشوں کے ذریعے دارالحکومت اسلام آباد کو خوبصورت ترین شہر بنانا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے نمائش کے بہترین انتظامات اور پھولوں کی بہترین انداز میں تیاریوں کے حوالے سے انوائرمنٹ ونگ کی کاوشوں کا سراہتے ہوئے کہا کہ انوائرمنٹ ونگ کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو سرسبز و شاداب اور خوبصورت ترین شہر بنانے کے حوالے سے کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا کہ دو روزہ نمائش 6 اور 7 دسمبر کو عام شہریوں کیلئے مکمل طور پر کھلی ہے جسمیں فیملیز اور بچے شرکت کرسکتے ہیں۔ اسی طرح نمائش کے شرکاء وینٹر فیسٹیول 2025 کے تحت منعقد ہونے والی دیگر تفریحی سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔ شہری اس نمائش میں شرکت کیلئے 5115254-0300 پر رابطہ کرکے معلومات بھی لے سکتے ہیں، سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا کہ نمائش میں شامل رنگ برنگے اور نایاب پھول، خاص طور پر  موسم خزاں کے پھول اور گُل داؤدی خصوصی طور پر شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button