اہم خبریں

مہنگائی کا طوفان; ٹماٹر نایاب، لہسن و ادرک کے ریٹ سن کر عوام کے ہوش اُڑ گئے!

راستوں کی بندش سے اشیائے خور و نوش کی قلت — ٹماٹر 400، لہسن 500 روپے فی کلو تک جا پہنچا

ملک کے مختلف شہروں میں راستوں کی بندش اور سپلائی چین متاثر ہونے کے باعث سبزیوں اور سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

کئی علاقوں میں ٹماٹر نایاب ہو چکے ہیں اور جہاں دستیاب ہیں، وہاں قیمت 400 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ “ٹماٹر کے دام سن کر اب ہنڈیا کو تڑکا لگانا بھی مشکل ہو گیا ہے”۔

لہسن نے بھی مہنگائی کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس کی قیمت 500 روپے فی کلو سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ ادرک نے بھی چھٹی سنچری مکمل کر لی ہے۔ پیاز، ہری مرچ، دھنیا اور پودینہ جیسی عام سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سپلائی لائن بری طرح متاثر ہے، ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث منڈیوں تک سامان نہیں پہنچ رہا۔
ان کے مطابق “حکومت اگر راستے کھلوائے اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کرے تو صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔”

دوسری جانب شہریوں نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت نے مہنگائی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button