اہم خبریں

جعلی اٹارنی اور جعلی بیان حلفی کے ذریعے کروڑوں روپے ہڑپنے والے گروہ کا انکشاف



اسلام آباد (احمد ضمیر سے) تھانہ رمنا کی حدود، جی-11 میں جعلی ایگریمنٹس کے ذریعے کروڑوں روپے ہتھیانے والے ایک منظم گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرہ شخص کی جانب سے معاملہ کورٹ اور ایف آئی اے میں رپورٹ کیے جانے کے باوجود، تھانہ شالیمار کا ایک سب انسپکٹر مبینہ طور پر گروہ کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پیسے ہڑپ کرنے والے گروہ کے ایک رکن نے تھانہ شالیمار میں ایک جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اُس نے 70 لاکھ روپے اصف نامی شخص کو ادا کیے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر یہ بیان حلفی سب انسپکٹر کی “مدد” سے جمع کرایا گیا، حالانکہ تمام ایگریمنٹس تھانہ رمنا کی حدود میں ہوئے تھے۔

سوال یہ اٹھتا ہے کہ ہر جعلی ایف آئی آر اور فراڈ کیس میں یہی سب انسپکٹر کیوں سرگرم دکھائی دیتا ہے؟ کیا قانون کے رکھوالے ہی قانون شکنی میں ملوث ہو گئے ہیں؟

متاثرہ شخص نے تمام قانونی فورمز، بشمول عدالت اور ایف آئی اے، سے رجوع کر لیا ہے، لیکن اس کے باوجود شالیمار تھانے کا مذکورہ سب انسپکٹر، جو اس وقت عارضی ایس ایچ او کے طور پر خدمات سرانجام دے رہا ہے، مبینہ طور پر اصف گجر کو بلیک میل کر رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ وہ جھوٹے بیان حلفی کو بنیاد بنا کر کالز کر رہا ہے اور دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

مزید انکشافات اور شواہد جلد منظر عام پر آئیں گے، جو اس سب انسپکٹر کے کردار اور گروہ کے دیگر افراد سے تعلقات کو بے نقاب کریں گے۔ اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے خود غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوں تو عوام کس سے انصاف کی امید رکھے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button