اہم خبریں
پارک ویو ہوٹل نے فٹ پاتھ پر غیر قانونی قبضہ جما لیا، سی ڈی اے خاموش

اسلام آباد (احمد ضمیر سے) پارک ویو ہوٹل انتظامیہ نے فٹ پاتھ پر بغیر کسی اجازت کے کُرسیاں اور میزیں لگا کر عوامی گزرگاہ پر ناجائز تجاوزات قائم کر لی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ عمل نہ صرف عوام کے پیدل چلنے کے راستے میں رکاوٹ ہے بلکہ شہر کے حسن اور قانون کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔
متعدد بار شکایات کے باوجود کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) نے تاحال کوئی موثر کارروائی نہیں کی۔ شہری حلقوں نے سی ڈی اے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری ایکشن لیتے ہوئے فٹ پاتھ کو عوام کے لیے بحال کروائیں اور تجاوزات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔