اے ایس آئی حسیب حسن کا مثالی رویہ، عوام کے دلوں میں گھر کر گیا

سرگودھا (نمائندہ عوامی للکار) سرگودھا پولیس کا عوام دوست چہرہ ایک بار پھر نمایاں ہو گیا، جب تھانہ سٹی کے اے ایس آئی حسیب حسن نے سائل کے ساتھ نہایت خلوص، نرمی اور محبت بھرے رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت اور میرٹ پر کارروائی کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی حسیب حسن نے نہ صرف فوری کارروائی عمل میں لاتے ہیں بلکہ قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کے خلاف میرٹ پر کارروائی کر کے ثابت کرتے ہیں کہ وہ انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کا دباؤ یا سفارش خاطر میں نہیں لاتے۔تھانے میں آنے والے سائلین نے بھی ان کے رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ “اے ایس آئی حسیب حسن ہم سے انتہائی اخلاق اور محبت سے پیش آتے ہیں، ان کا انداز ایسا ہوتا ہے کہ جیسے ہم کسی دوست یا خیرخواہ سے بات کر رہے ہوں۔ ہمیں ان پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ نہ صرف ہماری شکایات سنیں گے بلکہ انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔”شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ اگر محکمہ پولیس میں ایسے مخلص، فرض شناس اور عوام دوست افسران تعینات ہوں تو معاشرے میں امن و انصاف کا بول بالا ہو جائے گا اور مظلوم طبقے کو سستا اور فوری انصاف مل سکے گا۔عوام کی جانب سے اے ایس آئی حسیب حسن کے اس مثالی طرز عمل کو سراہا جا رہا ہے اور انہیں ایک ایسے پولیس افسر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو واقعی عوام کے خادم کے طور پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔