اہم خبریں

راستے کا تنازع شدت اختیار کرنے پر فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا

گوجرخان(قمرشہزاد) عدم برداشت ختم راستے کا تنازع شدت اختیار کرنے پر فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ مزدور زخمی ملزم موقع سے فرار واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ گوجرخان جائے وقوعہ پہنچی فرانزک ٹیم نے ضروری شواہد اگھٹے کیے نعش اور مضروب ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان منتقل تفصیلات کے مطابق یونین کونسل  قاضیاں کے علاقے  بھلوٹ میں  دو  فریقین کے درمیان راستے کے تنازعہ پر دو فریقوں کے مابین کشیدگی چل رہی تھی

آج ایک فریق نے متنازع جگہ پر گلی  بنانے کی کوشش کی جس بنا پر مابین فریقین تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی اور دوسرے فریق کی جانب سے فائرنگ کھول دی گئی جس کی زد میں ا کر ارشد نامی شخص جاںبحق ہو گیا جبکہ مزدور زخمی ہو گے واقعے کی اطلاع پاتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور نعش اور مضروب ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان منتقل کیے مضروبوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی

پولیس تھانہ گوجرخان نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈنگ ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارنے شروع کر دیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button