اہم خبریں

کھیتوں میں مویشی جانے پر جھگڑا خاتون قتل بیٹا زخمی ہو گیا


پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اگھٹے کیے نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان منتقل کرکے حسن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا
صبح ساڑھے دس بجے ہم نعش لیکر THQ آئے ساڑھے 3 بجے تک پوسٹ مارٹم بھی نہ ہوا ہم ہسپتال میں زلیل و خوار ہوئے ورثان
گوجرخان(قمرشہزاد) تھانہ جاتلی کے نواحی علاقے چکری وکیلاں میں مویشی کھیتوں میں جانے پر خاتون قتل اور ایک شخص زخمی ہو گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ جاتلی جائے وقوعہ پہنچی اور ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان میں منتقل کیا تفصیلات کے مطابق چکری وکیلاں میں مویشی کھیتوں میں جانے پر لڑائی جھگڑے میں ڈنڈے کے وار سے 50/55سالہ خاتون قتل اور بیٹا وسیم زخمی ہو گیا واقعے کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اگھٹے کیے اور نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کیا واقعہ صبح 7 بجے کے قریب ہوا  ورثاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بٹایا کہ نعش کو صبح ساڑھے دس بجے کے قریب ہم ہسپتال لیکر آئے تاہم ساڑھے تین بجے تک پوسٹ مارٹم کی کاروائی عمل میں نہ لائی جا سکی ہم ہسپتال میں ذلیل و خوار ہوتے رہے ایم ایس آفس کا چکر لگایا وہ بھی نہ ملے عملے نہ بتایا کہ ابھی پوسٹ مارٹم والا بندہ نہیں ہے ہم نے 6 بجے نماز کا ٹائم رکھا ہوا ہے حکام بالا اسکا سختی سے نوٹس لیں پولیس نے ضابطے کی تمام تر کاروائی فوری طور پر مکمل کی تاہم ہسپتال میں ہمیں خواری کا سامنا کرنا پڑا پولیس تھانہ جاتلی نے مدعی مقدمہ حسن کی مدعیت میں مقدمے کا اندراج کرکے اپنی تفتیش کا آغاز کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button