مہنگائی،بے روزگاری اور بجلی کے بلوں نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا،رہنما برابری پارٹی

*مہنگائی،بے روزگاری اور بجلی کے بلوں نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا،رہنما برابری پارٹی*
*حکومت بجلی کے بلوں میں کمی کرے،مہنگائی میں کمی صرف زبانی جمع تفریق ہے روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں بڑھ رہی ہیں*
*مہنگائی پر دکانداروں کی پکڑ دھکڑ اور جرمانوں کے بجائے ہو سیل منڈیوں میں ریٹ کم کروائے جائیں*
راولپنڈی (عبدالرحمان سے) مہنگائی،بے روزگاری اور بجلی کے بلوں نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ بجلی کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں، گھروں کے کرائے کم اور بل زیادہ ہو چکے ہیں، حکومت بجلی کے بلوں میں کمی کرے، مہنگائی میں کمی صرف زبانی جمع تفریق ہے روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں بڑھ رہی ہیں، نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، حکومت اور انتظامیہ نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار برابری پارٹی کے رہنما نور محمد خان نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے، خاص طور پر پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، حکومت کو سنجیدگی سے توجہ دینا ہو گی، انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر دکانداروں کی پکڑ دھکڑ اور جرمانوں کے بجائے منڈیوں میں ریٹ کم کروائے جائیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے عوام سے برابری پارٹی کو سپورٹ کرنے کی اپیل کی، انہوں نے کہا انشاءاللہ جواد صاحب کی قیادت میں برابری پارٹی اقتدار میں آ کے پاکستان کو مشکل سے نکالے گے۔