اہم خبریں

آئیسکو نیلور ڈویژن کارکردگی میں سب سے آگے

آئیسکو نیلور ڈویژن کارکردگی میں سب سے آگے
روزانہ کھلی کچہری لگا کر ایس ڈی او نیلور عوامی مسائل موقع پر حل کرتے ہے
نیلور ڈویژن سے ڈیفالٹر لوگوں سے پیسے ریکور کرنا اولین ترجیح ہے تاکہ عام عوام پر اسکا بوجھ نہ پڑے

اسلام آباد (حاجی ندیم سے) موجودہ دور میں آفسر کا عوام سے ملنا ہی بڑی بات ہے لیکن آئیسکو کے نیلور ڈویژن میں عوام کے بیچ میں بیٹھ کر مسائل کو ترجیح بنیاد پر حل کرنے والا آفسر پہلی دفع آیا ہے۔ ایس ڈی او انجنیئر عدنان گولڈ میڈلسٹ ہونے کے باوجود انتہائی میلنسار آفسر ہے جو نہ صرف مسائل سنتا ہے بلکے مسائل کے حل کے لیے فورا احکامات بھی جاری کرتا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ان سے پہلے ایس ڈی او انکی طرح تمیزدار اور ملنسار نا تھے۔ انجنیئر عدنان نے عوام کے دل جیتے تو کہی کرپٹ مافیا کو بھی لپیٹ میں لیا اور ایجنٹ سسٹم کو ختم بھی کیا جا رہا ہے تاکہ عوام اپنا کام ڈائریکٹ بغیر رشوت کے کروا سکے۔ نیلور ڈویژن بقایاجات کی وجہ سے بھی کافی مشہور تھا جس پر ایس ڈی او نیلور نے ایکشن لیتے ہوئے ڈیفالٹرز کے خلاف علاقے میں سرچ آپریشن کروایا گیا اور موقع پر بجلی بھی بند کی گئی جس کے نتیجہ میں آئیسکو کو اچھی ریکوری ہوئی اگر کرپٹ مافیا کی باتوں میں آکر انجنیئر عدنان کو ایس ڈی او نیلور کی کے عہدے سے تبدیل نہ کیا گیا تو ادارہ اس علاقے سے اپنی ریکوری کرنے میں سو فیصد کامیاب ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button