اہم خبریں

گوجرخان مسائل کی آماجگاہ بن گیا عوامی منتخب نمائندگان نے مسائل کو پس پشت ڈال دیا

گوجرخان مسائل کی آماجگاہ بن گیا عوامی منتخب نمائندگان نے مسائل کو پس پشت ڈال دیا
چوری ڈکیتی، پانی کی قلت، غیر معیاری ادویات، اور عطائیت کی بھرمار،سرکاری ہسپتال کے کولرز میں پینے کا ٹھنڈا پانی ناپید
متواسط دیہاڑی دار طبقہ فاقہ کشی پر مجبور اشیاء ضروریہ غریب کی دسترس سے باہر انتظامیہ ٹھنڈے کمروں تک محدود
گوجرخان(قمرشہزاد) گوجرخان شہر مسائلستان بن گیا انتطامیہ اور دیگر اداروں کے افسران فوٹو سیشن تک محدود مالشی پالشی طبقے کی وجہ سے افسران نے دفاتر سے نکلنا ہی چھوڑ دیا چونکہ انکے مصاحب انکی تعریفوں کی پل باندھنے سے تھکتے نہیں جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں شہریوں کو پینے کے لیے صاف پانی میسر نہیں شدید گرمی میں عوام بوند بوند کو ترسنے لگے ہیں شہر کے اندر پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا مگر مجال ہے کہ متعلقہ حکام کے کانوں پر جوں رینگی ہو، جبکہ گراں فروشی کا بازار گرم ہے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے اشیاء خوردونوش متواسط دیہاڑی دار طبقے کی دسترس سے باہر ہو چکی ہیں جس وجہ وہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں مزید برآں شہریوں کو علاج معالجے کی غیر معیاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اس سے بڑا المیہ کیا ہو گا کہ سرکاری ہسپتال کے اندر لگے کولروں میں پینے کا ٹھنڈا پانی بھی میسر نہیں ہوتا دوسری جانب تھرڈ کلاس ادویات کی شہر میں بھرمار ہے جبکہ جگہ جگہ عطائی ڈاکٹروں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں ڈی ایچ او سمیت ڈرگ انسپکٹر بھی فرضی کاروائیوں میں لگے ہیں جگہ جگہ ہسپتالوں کا تلف شدہ فضلہ پڑا ہوتا ہے جن میں سرنج انجیکشن،  ڈرپس اور دیگر انتہائی خطرناک ساز و سامان ہوتا ہے جو کہ انتہائی خطرناک بیماریاں پھیلانے کا موجب بنتا ہے اس تمام تر صورتحال پر متعلقہ حکام نے چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے جبکہ فوڈ اتھارٹی کی عدم دلچسپی کی بنا پر غیر معیاری تیل گھی کا استعمال دھڑلے سے جاری ہے جس سے مضر صحت اشیاء کی فروخت ہو رہی ہے جس سے بچوں بڑوں میں بیماریاں پھیلنے کے خدشات ہیں، عوامی حلقوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی منتخب نمائندگان نے ہمارے تمام مسائل کو پس پشت ڈال رکھا ہے الیکشن کے دوران سب یہاں موجود تھے اب کوئی بھی آنکھ میں ڈالنے کے لیے نہیں مل رہے جسکا بھرپور فائدہ تمام اداروں میں بیٹھے افسران اٹھا رہے ہیں اور انکے ماتحت لوٹ مار کرکے سب اچھا کی رپورٹس بنا کر بھیج دیتے ہیں اس تمام تر صورتحال پر عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سے سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں فرض شناس افسران کو تعینات کیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button