اہم خبریں

ڈپٹی ڈائریکٹر BISP شہزاد وٹو خواتین کو پریشاں کرنے لگا

ڈپٹی ڈائریکٹر BISPشہزاد وٹو خواتین کو پریشاں کرنے لگا
وقت سے پہلے ڈیوائس بند کروانا روزانہ ہی موصوف کا وطیرہ بن گیا ،موقف لینے پر مقامی صحافی کے ساتھ آگ بگولہ
ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر کو مذکورہ واقع کی بابت آگاہ کیا گیا تو ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لینے کی یقین دہانی کروائی
مرکزی صدر APRNSغلام مرتضیٰ جث ،صحا فتی حلقوں اور صحافتی تنظیموں کی طرف سے ڈپٹی ڈ ائریکٹر BISPجھنگ کے خلاف مقامی صحافی کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنانے پرشدید غم و غصہ کا اظہار
جھنگ ()جھنگ اسلامیہ ہائی سکول BISPسنٹر پر تعینا ت ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد وٹو کا رویہ انتہائی ہتک آمیز نکلا صرف یہی نہیں بلکہ وقت سے پہلے نیٹ کاایشو بناکر ڈیوائس کو بند کروانا روزانہ کا معمول بنالیا ،تفصیلات کے مطابق حکومت وقت نے خواتین کو مشکلات سے بچانے کے لئے BISPکے سنٹرز توقائم کروا دئیے لیکن وہاں پر تعینات افسران کو اخلاق کا سبق نہ دیا گیا جس کی وجہ بے نظیر انکم سپورٹ اسلامیہ ہائی سکول جھنگ صدر سنٹر پر تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد وٹو نامی آفیسر کا رویہ انتہائی گھٹیا نکلا جس کا واضح ثبوت گذشتہ روز مورخہ 13-06-2024بوقت شام تقریباً 5بجے ضلعی کوآرڈینیٹر جھنگ ،مقامی صحافی شیخ محمد فاروق اپنی منصب فرائض کے سلسلہ میں اسلامیہ ہائی سکوئی جھنگ صدر سنٹر پر پہنچا تو وہاں پر موجود خواتین نے بتایا کہ ابھی شام کے 5 بجے ہیں اور ڈیوائس پہلے ہی بند کردی گئی ہیں جبکہ گورنمنٹ کی طرف سے شام 6بجے تک کا ٹائم ہے ،جب خواتین کی شکایت کے پیش نظر وہاں پر موجود ڈیوٹی آفیسر شہزاد وٹو سے موقف جاننے کے لئے سنٹر اسلامیہ ہائی سکول جھنگ صدر کے آفس میں رابطہ کرکے وقت سے پہلے ڈیوائس کو بند کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر دِن کے مختلف اوقات میں ڈ یوائس بند کرنے کی وجوہات پوچھی گئی تو موصوف آگ بگولہ ہوگیا اور انتہائی ہتک آمیز رویہ اپناتے ہوئے چیف ایڈیٹر ہفت روزہ پیامِ جھنگ شیخ محمد فاروق کو دفتر سے باہر نکلنے اور اور اپنا موقف دینے سے صاف انکار کردیا ،مقامی سینئر صحافی شیخ محمد فاروق نے اُسی وقت ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر کو اُن کے موبائل فون پر آگاہ کیا تو ڈپٹی کمشنر جھنگ نے مذکورہ واقعہ کی چھان بین کرنے کی یقین دہانی تو کروائی لیکن دوبارہ ڈپٹی کمشنر جھنگ سے رابطہ کرنے پر پتہ چلا کہ موصوف ڈپٹی ڈ ائریکٹر نے سنگنل کا ایشو بناکر اس وا قعہ کو ٹھپ کرنے کا معقول بہانہ ڈھونڈ نکالا ،دوسری طرف مرکزی صدر APRNSغلام مرتضیٰ جث، صحافتی حلقوں اور صحافتی تنظیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد وٹو کی مقامی صحافی کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنا نے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور چیئر مین بے نظیر انکم سپورٹ اسلام آباد ،ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ ، ڈائریکٹر BISP اور ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر سے مذکورہ واقعہ کا نوٹس لینے اور ڈپٹی ڈ ائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ جھنگ شہزاد وٹو کے خلاف محکمہ انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button