اہم خبریںنمائندگان کی خبریں

ریسکیو 1122 اہلکار نے سکول جاتے ہوئے گمشدہ کم عمر طالبہ کو والدین کے حوالے کر دیا



راولپنڈی (عبدالرحمان سے) ریسکیو 1122 راولپنڈی کے اہلکار نصیب اللہ نے سکول جاتے ہوئے بچھڑ جانے والی کم عمر طالبہ کو بحفاظت والدین کے حوالے کیا۔ بچی چکلالہ ریلوے اسٹیشن کے قریب تنہا اور گھبرائی ہوئی ملی۔ اہلکار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے ریسکیو سینٹر منتقل کیا اور والدین سے رابطہ قائم کیا۔ بچی کے والد نے ریسکیو اہلکار نصیب اللہ اور عملے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ریسکیو 1122 والدین سے اپیل کرتا ہے کہ سکول بیگ یا یونیفارم میں والدین کا نام اور موبائل نمبر ضرور لکھیں اور بچوں کو گھر کا پتہ یاد کروائیں۔ مزید براں، عوام سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ گمشدہ یا مشکل میں مبتلا بچوں کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button