
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار ہمایوں سعید نے نیٹ فلکس سیریز ’دی کراؤن سیزن 5‘ کی ورلڈ پریمیئر نائٹ میں شرکت کی ہے۔برطانیہ کے شاہی خاندان پر مبنی ’دی کراؤن‘ سیریز کا پانچواں سیزن 9 نومبر کو ریلیز کیا گیا ہے۔ریلیز سے قبل لندن میں ورلڈ پریمیئر نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں دی کراؤن کی دیگر کاسٹ کے ساتھ ہمایوں سعید نے بھی شرکت کی۔نیٹ فلکس کی سپر ہٹ سیریز ’دی کراؤن‘ کے سیزن 5 میں ہمایوں سعید بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ہمایوں سعید برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے دوست ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کررہے ہیں۔سیریز کی دیگر کاسٹ میں الزبتھ ڈیبکی، جوناتھن پرائس، امیلڈا سٹونٹن اور جونی لی ملر شامل ہیں۔