پنجاب حکومت ڈیفالٹر ایڈ ایجنسز کو بلیک لسٹ قرار دے،APRNS

مقامی اخبارات کے واجبات نہ دینے والی ایڈ ایجنسی نے نٸے ناموں سے ایڈ ایجنسیاں بنا لیں ،غلام مرتضیٰ جٹ بانی صدرAPRNS
پنجاب ،محکمہ جات کو ایڈز کے بلوں کی بروقت اداٸیگی کا پابند بنایا جاٸے،، آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS
اسلام اباد( ) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS (رجسٹرڈ) کے صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ڈیفالٹر ایڈ ایجنسز کو بلیک لسٹ قرار دے،مقامی اخبارات کے واجبات نہ دینے والی ایڈ ایجنسی نے نٸے ناموں سے ایڈ ایجنسیاں بنا لیں ،کسی بھی نام سے ان لوگوں یا فیملی کے نام سے کسی بھی ایڈ ایجنسی کو DGPRمیں ان لسٹ نہ کیا جاٸے، 10 جولائی 2024 کو لاہور پریس کلب کے سامنے مطالباتی کیمپ کا مقصد بھی یہی ہے کہ مقامی اخبارات کا معاشی قتل نہ کیا جاٸے اور پنجاب ،محکمہ جات کو ایڈز کے بلوں کی بروقت اداٸیگی کا پابند بنایا جاٸے، پرائیویٹ ایڈ ایجنسیز کو فنانشل معاملات پر اثرانداز نہ ہونے دیا جاٸے ، یہ تمام معاملات DGPRاپنے کنٹرول میں رکھے اورڈیفالٹر ایڈ ایجنسیز کو بلیک لسٹ قرار دیا جاٸے،لوکل ریجنل اخبارات کا مسلسل استحصال بند کیاجاٸے. اکثر پرائیویٹ ایڈ ایجنسیز نے اخبارات کے سابقہ بقایا جات ادا نہیں کیے ، سابقہ واجبات فورا ادا کرواٸے جائیں وگرنہ ہم ان پرائیویٹ ایڈ ایجنسیز کے سامنے بھی سخت احتجاج کریں گے.
مرکزی ترجمان