ایس ایس پی آپریشنز اچانک تھانہ کورال پہنچ گے

اسلام آباد:(چوہدری ہارون اشتیاق) ایس ایس پی آپریشنز اچانک تھانہ کورال پہنچ گے
فرنٹ ڈیسک،ریکارڈ اور حوالات سمیت تھانہ کے ہر سیکشن کا معائنہ کیا،شہریوں سے ملاقات کی،شہریوں کو تھانہ میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،حوالات میں بند ملزمان کو چیک کیا، فرنٹ ڈیسک اور تھانے کی فوری بہتری کے لئے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے رات گئے تھا نہ کو رال کا دورہ کیا، انہوں نے تھا نہ کے ریکا رڈ سمیت فرنٹ ڈیسک اور حو الا ت کا معائنہ کیااور حو الا ت میں بند ملزمان کا ڈیٹا بھی چیک کیا، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے تھانہ میں شہریو ں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریا فت کئے،انہوں نے متعلقہ افسران کومسائل کے فوری حل کے لئے احکا ما ت جا ری کئے، اس مو قع پر ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آباد نے تمام افسران کو ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ وہ تھا نہ میں آ نے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، خصوصا بزرگ شہر یو ں، عورتو ں اور بچوں کے سا تھ نا روا سلوک یاغیر مناسب رویہ ہر گز برداشت نہیں کیا جا ئے گا، انہوں نے سینئر افسران کو مزید ہدایات دیں کہ وہ پولیس افسران کی ویلفیئر اور انکو درپیش مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔