اہم خبریں

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف راولپنڈی پہنچ گئیں، جی پی او انڈر پاس اور محمد نوازشریف فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف راولپنڈی پہنچ گئیں، جی پی او انڈر پاس اور محمد نوازشریف فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ

راولپنڈی کی تاریخ کے سب سے بڑے پراجیکٹ محمد نوازشریف فلائی اوور کی31مئی تک متوقع تکمیل پر اظہار مسرت، شاباش دی

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پراجیکٹ کے تعمیراتی معیار کاجائزہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا،ہاتھ ہلاکر پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کی گرم جوشی کا جواب دیا

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف محمد نوازشریف پراجیکٹ میں تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت، روڈز کے اطراف میں درخت لگانے کا حکم فلائی اوور 2.3ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا، تعمیر کا کام 85 فیصداور انڈر پاس پراجیکٹ 4.38ارب روپے کی لاگت سے مکمل، تعمیر 60فیصد تک مکمل

فلائی اوور کی تکمیل سے شہریوں کو موٹروے اور راولپنڈی رنگ روڈ تک براہ راست رسائی ممکن فلائی اوور کی تکمیل سے79ہزار گاڑیاں مستفید ہونگی

راولپنڈی کے مال روڈ کو 26کلومیٹر تک سگنل فری بنانے کیلئے مزید دو انڈرپاسز بنائے جائیں،پیدل گزرنے کیلئے خصوصی راستہ بھی پراجیکٹ میں شاملنڈر پاس بننے سے اے ایف آئی سی اور ایم ایچ کے مریضوں کو سڑک عبور کرنے میں آسانی ہوگی، روازنہ دو لاکھ گاڑیاں باآسانی گزرسکیں گیل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف راولپنڈی شہر پہنچ گئیں۔ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے دورے کیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی کی تاریخ کے سب سے بڑے پراجیکٹ کی31مئی تک متوقع تکمیل پر اظہار مسرت کیا اور انتظامیہ کو شاباش دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی جی پی او انڈر پاس اور محمد نوازشریف فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پراجیکٹ کے تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہاتھ ہلا کر پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کی گرم جوشی کا جواب دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پراجیکٹ میں تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی اورروڈز کے اطراف میں دورویہ درخت لگانے کا حکم دیا۔ راولپنڈی کے مال روڈ کو سگنل فری بنانے کے لئے مزید دو انڈر پاسز بنائے جائیں گے۔ انڈر پاس سے روزانہ دو لاکھ گاڑیاں با آسانی گزرسکیں گی۔ انڈر پاس بننے سے اے ایف آئی سی اور ایم ایچ کے مریضوں کو سڑک عبور کرنے میں آسانی ہوگی۔ مجموعی طور پر مال روڈ کو26کلو میٹر تک سگنل فری بنایا جائے گا۔ محمد نوازشریف فلائی اوور 2.3ارب اور انڈر پاس پراجیکٹ 4.38ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ محمد نوازشریف فلائی اوور کی تعمیر کا کام 85 فیصد اور انڈر پاس کی تعمیر 60فیصد تک مکمل ہوچکی ہے۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے زیر تکمیل پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ محمد نوازشریف فلائی اوور کے اووہیڈ برج کی پائلز کی تنصیب کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ فلائی اوور کے56 گر ڈرز تیار،32گرڈرز فلائی اوور پرنصب کر دیئے گئے۔ محمد نوازشریف فلائی اوور کے7 ڈرین کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور فلائی اوور کی باؤنڈری وال بھی مکمل کر لی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مال روڈ جی پی او چوک پر انڈرپاس کی تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ انڈر پاس کے 2093 پائل اور گرڈررکی تعمیر مکمل ہوچکی۔ پیدل گزرنے والے شہریوں کے لئے خصوصی راستہ بھی پراجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن میں 56 ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ نوازشریف فلائی اوور کی تکمیل سے شہریوں کو موٹروے اور راولپنڈی رنگ روڈ تک براہ راست رسائی ممکن ہوگی۔ محمد نوازشریف فلائی اوور کی تکمیل سے79ہزار گاڑیاں مستفید ہونگی۔ رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ اوورنگ زیب، سینئر منسٹر مریم اوور نگ زیب, چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button