اہم خبریں

اوور بلنگ اور غلط بلنگ والے افسران کی پکڑ کا قانون بن گیا

نیپرا نے اوور بلنگ پر تین سال کی سزا کا بل منظور کرلیا
ایف آئی اے صرف نشاندہی کرے گا

افسران کی گرفتاری کا مجاز نہیں ہو گا،نیپرا کارروائی کرے گا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور کر لیا۔ذرائع کے مطابق ڈسکوز میں اوور بلنگ پر قانون سازی کی منظوری دیدی گئی، ایف آئی اے اوور بلنگ کی نشاندہی نیپرا کو کرے گا۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، اس شق سے اوور بلنگ اور غلط بلنگ والے افسران کی پکڑ ہو سکے گی

۔آئندہ ایف آئی اے نہیں نیپرا اوور بلنگ پر کارروائی کرے گا۔اس حوالے سے نیپرا ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے کی بلا وجہ ہراسمنٹ سے بچنے کے لیے رولز تبدیل کیے گئے، ایف آئی اے صرف نشاندہی کرے گا اور افسران کی گرفتاری کا مجاز نہیں ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button