اہم خبریں

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر ایس پی صدر زون کاظم نقوی کی تھانہ سنگجانی میں کھلی کچہری کا انعقاد

اسلام آباد(احمد ضمیر سے)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر ایس پی صدر زون کاظم نقوی کی تھانہ سنگجانی میں کھلی کچہری کا انعقاد۔معززین علاقہ سمیت لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت کھلی کچہری کا مقصد عام لوگوں تک جلد اور فوری انصاف پہنچانا ہے۔تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔غیر قانونی اقدامات کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے میرے دفتر کے دروازے ہر خاص عام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔شہریوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ایس پی صدر زون کاظم نقوی شہریوں کے مسائل سن کران کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری فرنٹ دیسك پر دی گی ایپلیکیشن پر کاروائی نہیں ہوتی ہمیں آگاہ کیا کریں علاقے میں بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث کرایہ داروں کا تھانے اندارج یقینی بنایا جاۓ گا۔ایس پی صدر زون کاظم نقوی نے مزیدکہا کہ معاشرے میں بگاڑ کا ذمہ دار کوئی ایک نہیں بلکہ ہم سب ہیں۔ علم کوفروغ دے کر اس بگاڑ کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ لائسنسی اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاقے میں سرچ آپریشن کیا جاۓ گا ڈھوک عباسی میں ہوائی فاہرنگ پر ایکشن لیا جاے گا    پولیس عوام کی حفاظت کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ پولیس سے تعاون کریں۔ شہریوں کی کثیر تعداد نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔اس دوران انہوں نے شہریوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لئے فوری احکامات بھی جاری کئے۔ ایس پی صدر زون کاظم نقوی نے آخر میں کہا کہ اپنے گردونواح پر کڑی نظر رکھیں۔ "نشہ اب نہیں” کہ موٹو پر پولیس شب و روز  کام کر رہی ہے عوام الناس سے بھی گزارش ہے "نشہ اب نہیں” کے موٹو پر پولیس کا ساتھ دیں  منشیات فروشی یا  کسی دیگر جرم کے ارتکاب یا اقدام کی صورت میں فوری طور پرمقامی پولیس کواطلاع دیں تاکہ اس کا بر وقت انسداد کیا جا سکے۔علاوہ ازیں  آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کے پیش نظر عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے تھانہ سنگجانی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں ایس پی صدر کاظم نقوی، ایس ڈی پی عنصر ايس ایچ او عاشق حسین و دیگران نے شرکت کی۔ اپنے مسائل کے فوری حل کے لئے شہریوں کی کثیر تعداد اور ساحلین کھلی کچہری میں موجود تھے۔ کھلی کچہری میں پولیس افسران نے عوامی مسائل سنے۔کھلی کچہری میں شہریوں نے قبضہ مافیاو دیگر مسائل کی نشاندہی کی جن کے فوری حل کیلئے مناسب احکامات جاری کئے۔ کھلی کچہری میں شہریوں کو آگاہ کیاگیا کہ آئندہ بھی  آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کی روشنی میں ہر ماہ کو عوامی مسائل کو سنا جائے گاا ورشکایات کے فوری حل کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔ شہری اپنے مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچہری میں تشریف لا سکتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button