اہم خبریں

کرپٹ بیوروکریسی نے ملک کا بیڑا غرق کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی

کرپٹ بیوروکریسی نے ملک کا بیڑا غرق کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ ی،سجاد علی اویسی
عوام الناس کا رشوت دئیے بغیر اپنا مسلہ افسران کو سنانا تک ناممکن ہو چکا ہے،امید وار ایم پی اے
صوبائی دارالحکومت میں سر عام زہریلے دودھ اور گوشت کی فروخت کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں،بیان
لاہور(یواین پی)خدارا عوام پر رحم کرے،عوام الناس مہنگائی سمیت دیگر بنیادی مسائل کی چکی میں پس چکی ہے،کرپٹ بیوروکریسی نے ملک کا بیڑا غرق کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ ی،ان خیالات کا اظہار امیدوار ایم پی اے پی پی 163سجاد علی اویسی نے ایک نجی تقریب میں شرکا ء سے گفتگو کے دوران کیاعوامی نمائندے اپنے مفاد سمیٹنے میں مگن اور عوام الناس کو ان درندوں کے حوالے کر چھوڑا ہے،انکا مزید کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں، سر عام زہریلے دودھ کی یومیہ فروخت سمیت،ناقص گوشت،دالیں،اور مصنوئی مہنگائی کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں،ادارے مال بٹور کر انسانی جانوں سے کھیل رہے ہے اور انکو کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے سب ذاتی جنگیں لڑ رہے ہیں،محکمہ فوڈ کے درندے افسران نے منتھلیاں لیکر ہر روز عوام الناس کو زہر دینے کے سر ٹیفیکٹ بانٹ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button