اہم خبریںپاکستان

تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کی ہدایات

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا دورا گوجر خان
تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کی ہدایات
گوجر خان (نمائندہ عوامی للکار قمر شہزاد سے) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے گجرخان کا دورا کیا جس میں انھوں نے شہر میں صفائی کے انتظامات اور تجاوزات کو چیک کیا اور اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان اور چیف آفیسر بلدیہ کو ہدایات کئیں کی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں اور گلیوں کو ٹھیک کیا جائے ڈی سی راولپنڈی نے رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا اور اشیاء خوردنی کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا وہ تمام سٹالوں پر گئے اور ریٹ لسٹوں کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام عباس کھرل چیف آفیسر بلدیہ چوہدری تنویر گجر و دیگر زمہ داران ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر کو ہدایت کی کہ شدید گرمی ہے عوام کی بڑی تعداد رمضان بازار میں آرہی ہے رمضان بازار کی جگہ کم ہے اس لئے رمضان بازار کو مزید کھلا کیا جائے تاکہ شہری باآسانی خریداری کر سکیں ڈاکٹر، پیرامیڈیکل اسٹاف،ریسکیو 1122, محمکہ مال پولیس ،وارڈن پولیس،اور ٹی ایم اے کے اہلکار بھی اپنی زمہ داری دیانتداری سے نبھا رہے تھے ڈپٹی کمشنر نے اس وقت خریداری میں مصروف شہریوں سے اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا اور شہریوں کو ہدایت کہ کہ اگر کسی سٹال پر اشیاء خوردنی کے ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں نہیں تو فوری طور پر شکایت سیل میں جو ہر رمضان بازار میں قائم کیا گیا ہے جس پر اطلاع دیں انہوں نے رمضان بازار میں چینی اور آٹا کے سٹالوں کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ صفائی کے بھرپور انتطامات کئے جائیں اور رمضان بازار میں گندگی پھیلانے والے سٹال مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا وہ رمضان بازار کا دورہ وقتاً فوقتاً کرتے رہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button