اہم خبریں

پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ کی سابق قائد حزبِ اختلاف خواجہ فاروق سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات پر تبادلۂ خیال

پاکستان عوامی قوت پارٹی کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے سابق قائد حزب اختلاف و سینئر پارلیمنٹرین پی ٹی آئی کے رہنما خواجہ فاروق سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل، بلدیاتی انتخابات اور جمہوری عمل کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سیاسی قیادت کے فرائض، عوام کی خدمت کے طریقہ کار اور مقامی سطح پر شفافیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی۔ خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ پاکستان عوامی قوت پارٹی اقتدار کے لیے نہیں بلکہ خدمت اور عوام کے مسائل کے عملی حل کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا منشور عوام کے روزمرہ مسائل کے حل، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے، صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر مبنی ہے۔خواجہ فاروق نے بھی پاکستان عوامی قوت کی قیادت، ویثرن اور عوامی خدمت کے عزم کو سراہا اور کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو اپنی ذاتی خواہشات کی بجائے عوام کی فلاح اور ترقی کو مقدم رکھنا چاہیے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں باہمی رابطہ اور مشاورت کے ذریعے عوامی خدمت کے منصوبوں پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔یہ ملاقات پاکستان عوامی قوت پارٹی کی قیادت کی عوامی خدمت، شفافیت اور ملک میں مضبوط جمہوری اقدار کو فروغ دینے کی مستقل وابستگی کا مظہر ہے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button