اہم خبریں

آئی ایم ایف معاہدہ کے تحت بجلی مہنگی ہونے کا امکان


بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ ایک ساتھ ہو گا یا مرحلہ وار،حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی


آئی ایم ایف معاہدہ کے نتیجے میں بجلی پھر مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کے نرخ میں ساڑھے 3 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے بجلی کے نرخ میں اضافہ ضروری نہیں۔

پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ڈالر مہنگا ہونا ہے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ ایک ساتھ ہو گا یا مرحلہ وار،اس حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ اضافہ ہوا تو بھی صارفین پر 100 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے نتیجے میں بجلی کی قیمتوں اور پیٹرولیم ڈیولمپنٹ لیوی میں اضافے کی تصدیق کی تھی،انہوں نے کہا کہ کچھ چھپانا نہیں چاہتے، کون سا ملک صرف بجلی کی مد میں 1300 ارب کی سبسڈی دیتا ہے؟ بجلی کی قیمتوں میں 3 سے 4 روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے جس کا اطلاق جولائی سے ہو گا۔اس کے علاوہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں ہر مہینے ڈھائی،ڈھائی روپے بڑھائے جائیں گے۔

جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی اشد ضرورت تھی، جس سے ملک کو معاشی استحکام حاصل کرنے میں مدد ملے گی لیکن قومیں قرضوں سے نہیں بنتیں،میں دعا کرتا ہوں یہ نیا پروگرام آخری ہو۔ میں اپنے دوستوں اور شراکت داروں چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اسلامک ڈیولپمنٹ فنڈ کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں

جنہوں نے بڑے معاشی چیلنجز کے وقت پاکستان کا ساتھ دیا۔ انکا کہنا تھا کہ ایک مکمل حکومتی نقطہ نظر کے تحت ہم نے اقتصادی بحالی کا منصوبہ وضع کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button