اہم خبریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مارگلہ روڈ پر شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کی جلد تکمیل یقینی بنانے کے لیے ورک فورس بڑھانے کی ہدایت




وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےمارگلہ روڈ پر شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کی جلد تکمیل یقینی بنانے کے لیے ورک فورس بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل سےمارگلہ روڈ پر سفر کرنیوالے ہزاروں شہریوں کو ٹریفک جام سے نجات ملے گی۔

منگل کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے علی الصبح مارگلہ روڈ پر شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار کا معائنہ کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاری شیٹرنگ ورک کا جائزہ لیا۔

شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا مجموعی طور پر 40 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ تعمیراتی کام بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے۔انہوں نےپراجیکٹ کی جلد تکمیل یقینی بنانے کے لیے ورک فورس بڑھانے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سےمارگلہ روڈ پر سفر کرنیوالے ہزاروں شہریوں کو ٹریفک جام سے نجات ملے گی، مارگلہ روڈ پر تعلیمی اداروں کے طلبہ کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ منصوبے کے 85 گارڈر مکمل کئے جا چکے ہیں،پری کاسٹ پلینگ پر بھی کام مکمل ہو چکا ہے، ریٹیننگ وال اور ریمپ پر کام جاری ہے،منصوبے پر کام ٹائم لائن کے مطابق جاری ہے اور اسے مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button