اہم خبریں

راولپنڈی میں پانی مافیا کا راج!شہری 10 روز سے بوند بوند کو ترس گئے

چک جلال دین گرجا روڈ میں پانی بحران،مدنی محلہ 10 روز سے پانی سے محروم

ملک کالونی و سادہ روڈ کے سرکاری ٹیوب ویل پرائیویٹ ٹینکر مافیا کے قبضے میں

واسا افسران کی مبینہ ملی بھگت،شہری مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) چک جلال دین گرجا روڈ، مدنی محلہ، ملک کالونی اور سادہ روڈ کے مکین بدترین پانی بحران سے دوچار ہیں۔ مدنی محلہ میں گزشتہ دس روز سے پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہے۔ شہریوں کے مطابق واسا عملہ کے مطابق ٹیوب ویل کی فنی خرابی وجہ بتائی گئی ہے، تاہم مرمت میں غیرمعمولی تاخیر نے شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے۔ دوسری جانب ملک کالونی اور سادہ روڈ کے سرکاری ٹیوب ویل مبینہ طور پر عرصہ دراز سے پرائیویٹ ٹینکر مافیا کے کنٹرول میں ہیں، جو سرکاری پانی تجارتی بنیادوں پر فروخت کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ واسا افسران کی مبینہ ملی بھگت سے طویل عرصے سے جاری ہے۔ اہلِ علاقہ نے کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سرکاری ٹیوب ویل عوامی استعمال کے لئے بحال کیے جائیں اور پانی کی فراہمی بحال ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button