ایف ایف سی کا بہترین کارپوریٹ اور sustainability رپورٹ ایوارڈز کا حصول

فوجی فرٹیلائزر کمپنی (FFC) نے اپنی شاندار کارکردگی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، لاہور میں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں سالانہ کارپوریٹ اورsustainability رپورٹس 2024 کے لیے اعلیٰ اعزاز حاصل کیا ہے۔
اہم کامیابیاں:
^ پہلی پوزیشن – کیمیکل اور فرٹیلائزر سیکٹر (21 ویں بار)
^ پہلی پوزیشن – sustainability رپورٹ (9 ویں بار)
^ کل بہترین کارپوریٹ رپورٹ 2024 میں دوسری پوزیشن
یہ ایوارڈز انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) اور انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICMAP) کی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے پیش کیے گئے، جو FFC کی شفافیت، بہترین گورننس اور اعلیٰ معیار کی رپورٹنگ کو ظاہر کرتے ہیں۔
یہ کامیابیاں ہمارے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بصیرت اور رہنمائی اور ایم ڈی اینڈ سی ای او، جناب جہانگیر پراچہ کی سربراہی میں FFC کی مینجمنٹ ٹیم کی انتھک محنت کی واضح عکاسی ہیں-
ہم عاجزی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی FFC کا پرچم مزید بلند رہے۔ آمین۔



