اہم خبریں

وفاقی تعلیمی اداروں میں قواعد کی سنگین خلاف ورزی: ہراسگی کیس میں نامزد اہلکار گرلز کالج کا انچارج تعینات

اسلام آباد (چوہدری ہارون اشتیاق ) — وفاقی تعلیمی ادارہ ماڈل کالج ایف-11/3 اسلام آباد میں ایک حیران کن اور تشویشناک انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، سابقہ ڈائریکٹر کے گھریلو ملازم منیب خان، جو 2017 میں ایک ہراسگی کیس میں نامزد ہوچکے تھے، کو ڈائریکٹوریٹ کی واضح ہدایات کے باوجود گرلز کالج میں تعینات کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 2017 میں ڈائریکٹوریٹ نے باقاعدہ احکامات جاری کیے تھے کہ منیب خان آئندہ کبھی کسی گرلز کالج میں ملازمت نہیں کر سکے گا۔ تاہم باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈائریکٹر کی خصوصی سفارشات کی بنیاد پر نہ صرف اس کی تعیناتی گرلز کالج میں کی گئی بلکہ اسے انچارج کے اہم عہدے پر بھی براجمان کر دیا گیا ہے۔تعلیمی حلقوں اور والدین نے اس پیش رفت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کی تعیناتی نہ صرف طالبات کی حفاظت پر سوالیہ نشان ہے بلکہ یہ تعلیمی اداروں کی ساکھ اور ڈسپلن کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔متعلقہ حکام سے فوری طور پر مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ معاملے کی مکمل انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور گرلز کالجوں میں طالبات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button