اہم خبریں

داماد پر سسرال والوں کا برہنہ کر کے معصوم بچوں کے سامنے شدید تشدد، جان سے مارنے کی کوشش

تھانہ بھیرہ کی حدود میں کراچی سے آئے داماد پر سسرال والوں کا برہنہ کر کے معصوم بچوں کے سامنے شدید تشدد، جان سے مارنے کی کوشش

اہل محلہ نے بڑی مشکل سے جان بچائی

سسرال والے چار بچے دو بیٹے دو بیٹیاں اور گھر کا سارا سامان بما تلائی زیورات اور ضروری کاغذات بھی ڈکیتی کرکے لے گئے۔ مدعی محمد حسین کا موقف

ایس ایچ او بھیرہ نوید اکرم نے موقف دیتے ہوئے کہا میڈیکل پروسیس میں ہے جیسے ہی رزلٹ آتا قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سرگودھا (احمد ضمیر سے) تھانہ بھیرہ کے علاقے میں کراچی سے آئے داماد پر سسرال والوں کا تشدد ملزمان کی تعداد دس سے بارہ کے قریب تھی جن میں سے دو کی شناخت ہو سکی جن کی سرپرستی میں یہ تمام کارروائی ہوئی یونس منگن اور یوسف منگن سکنہ دیوان پور تحصیل بھیرہ ضلع سرگودھا یہ دونوں ملزمان اس سے قبل بھی سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں جس میں ایک فاطمہ نامی خاتون کا بہیمانہ قتل شامل ہے جس کی ان کے خلاف ورثہ کی جانب سے ملزمان کے خوف کی وجہ سے کوئی قانونی کاروائی نہ کی گئی۔ اس وقت بھیرہ پولیس ملزمان کے اثرورسوخ کی وجہ سے کوئی قانونی کاروائی کرنے کو تیار نہیں ۔ مدعی مسلسل تھانہ کے چکر لگا رہا ہے مگر پولیس روایتی انداز میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ مدعی محمد حسنین ولد محمد حسین کی وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مدد کی اپیل فوری نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ اس حوالے سے متعلقہ ایس ایچ او بھیرہ نوید اکرم سے موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا میڈیکل پروسیس میں ہے جیسے ہی رزلٹ آتا قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button