اہم خبریں

اسلام آباد: میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ، یکم جون سے 100 روپے کرایہ نافذ

 

 

اسلام آباد (احمد ضمیر سے) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں چلنے والی میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت اورنج، گرین، بلیو لائن اور الیکٹرک بسوں کا کرایہ بڑھا کر 100 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

 

کرایوں میں یہ اضافہ یکم جون 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے، جس سے روزانہ سفر کرنے والے 90 ہزار سے زائد شہری متاثر ہوں گے۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ کرایوں میں یہ اضافہ انتظامی و مالی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، تاکہ بس سروس کی پائیداری اور جاری اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔

 

حکام کے مطابق بس سروس کے آپریشن اور مرمت کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے پیش نظر یہ اقدام ناگزیر تھا۔ کرایوں میں یہ تبدیلی ایسے وقت پر کی گئی ہے جب مہنگائی کی لہر نے شہریوں کی کمر پہلے ہی توڑ رکھی ہے، اور عوامی سطح پر اس فیصلے پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

واضح رہے کہ اسلام آباد میں میٹرو بس سروس کم آمدنی والے افراد کے لیے ایک اہم سفری سہولت ہے، اور کرایوں میں حالیہ اضافہ ان کے لیے اضافی مالی بوجھ بن سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button