اہم خبریں

قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان گرفتار

گوجرخان پولیس نے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا انچارج ایچ آئی یو ملک مسعود
گوجرخان(قمرشہزاد) تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گوجرخان نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ایس پی صدر نے کہا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروۓ کار لاۓ جا رہے ہیں گوجرخان پولیس نے ایک اہم کاروائی کرتے ہوئے دو افراد کو قتل اوردیگر کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزم شاہ زیب اور احسان نےلڑائی جھگڑے کی بناء پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے عاصم اور سعید کو قتل دیگر افراد کو زخمی کر دیا تھا واقعے کا مقدمہ مقتول عاصم کےوالد کی مدعیت میں تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھا انچارج ایچ آئی یو گوجرخان ملک مسعود نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے ورثاء کو انصاف فراہم کیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button