اہم خبریں

آر ڈی اے نے گلریز روڈ راولپنڈی پر غیر قانونی کمرشل عمارتیں، ایک پلازہ اور 6 دکانیں سر بمہر کر دیں

آر ڈی اے نے گلریز روڈ راولپنڈی پر غیر قانونی کمرشل عمارتیں، ایک پلازہ اور 6 دکانیں سر بمہر کر دیں۔

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے نے غیر قانونی و غیر مجاز کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گلریز روڈ راولپنڈی پر اقراء سکول اور کیپیٹل کیش اینڈ کیری کے قریب صغیر اینڈ قدیر ایسوسی ایٹس کا دفتر، ایک پلازہ اور چھ دکانیں سر بمہر کر دیں۔ آر ڈی اے ترجمان نے کہا کہ انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے بشمول ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، انچارج و اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، بلڈنگ انسپکٹرز اور دیگر نے متعلقہ تھانہ ایئرپورٹ (اولڈ) پولیس کے تعاون سے پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز کی دفعہ 39 ایکٹ 1976 کے تحت غیر قانونی تجارتی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا اور مذکورہ تجارتی عمارت کو سیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا قانونی کارروائی کرتے ہوئے قبل ازیں ان پراپرٹیز کے مالکان مسٹر انصار، مسٹر ریاست، مسٹر لیاقت، مسٹر وقاص اور مسٹر سفیر کو نوٹس جاری کئے گئے تھے۔ مذکورہ سیل شدہ جائیدادوں کے مالکان نے منظور شدہ پلانز ونقشہ کی خلاف ورزی کی اور پی ڈی سی ایکٹ 1976 اور RDA بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2020 کی خلاف ورزی کی اور بغیر منظوری اور این او سی کے غیر قانونی کمرشل عمارتیں تعمیر کیں۔ ڈی جی آر ڈی اے نے لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تجاوزات، غیر قانونی اور غیر مجاز تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلا خوف و خطر سخت کارروائی کریں۔ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو آر ڈی اے کے زیر کنٹرول علاقے میں غیر قانونی رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی منظوری، کمرشلائزیشن، تکمیلی نقشوں، عمارتوں کے منصوبوں اور تمام غیر قانونی رہائشی کمرشل کو ریگولرائز کرنے کی فیس اور چارجز کے حوالے سے سروے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button