اہم خبریں

چور عوام کے ہتھے چڑھ گیا

تھانہ گوجرخان کی حدود 19 وارڈ میں چور عوام کے ہتھے چڑھ گیا
شہریوں اور ڈیرے کے ملازمین نے خوب درگت بنائی صبح چور کی نعش مقامی نالے سے برآمد
گوجرخان(قمرشہزاد) تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان کی حدود 19 وارڈ چور عوام کے ہتھے چڑھ گیا دوران تشدد مذکورہ چور جانبحق گزشتہ رات راجہ عمر ظہیر کے ڈیرے پر چور موٹریں اتارے رہے تھے ڈیرے کے ملازمین اور اہل علاقہ کے آنے پر چور بھاگ نکلے ایک چور عوام کے ہتھے چڑھ گیا شہریوں نے خوب درگت بنائی چوری کی واردات کے دوران ملازمین اور شہریوں کے پہنچنے پر تینوں چور موقع سے بھاگ نکلے جن میں دو چور کڑولی کی طرف بھاگے اور ایک چور 19 وارڈ کی طرف بھاگا جو لوگوں کے ہتھے چڑھنے اور انکے تشدد کرنے کے دوران نالے کی طرف بھاگ گیا صبح ہونے پر چور کی نعش وہیں موجود نالے سے برآمد ہوئی جس کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی جو کہ دلمی کا رہائشی بتایا جا رہا ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ملک نواز پولیس نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور موقع سے ضروری شواہد اگھٹے کیے ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرخان منتقل کیا گیا جہاں سے ضابطے کی کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گی ایس ایچ او تھانہ گوجرخان نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے جلد ہی حقائق کو عوام کے سامنے رکھا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button