اہم خبریں

سویڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی کے خلاف انجمن تاجراں گوجرخان کے صدر راجہ جواد نے کل احتجاجی مظاہرہ کی کال دی


صدر و جنرل سیکرٹری پوٹھوہار پریس کا تمام ممبران سمیت کل احتجاجی مظاہرے میں شریک ہونے کا اعلان
گوجرخان (قمرشہزاد) صدر پوٹھوہار پریس کلب عامر وزیر ملک نے کہا کہ سویڈن میں ایک بدبخت کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے یہود ونصاریٰ پلاننگ کے تحت ایسی جسارتیں و گستاخیاں کرتے ہیں سویڈن میں قرآن پاک کی اس بے حرمتی کے خلاف انجمن تاجران گوجرخان کے صدر راجہ جواد نے کل بروز منگل شام چھ بجے جی ٹی روڈ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کی کال دی انھوں تمام پارٹیز کے عہدیداران اور کاروباری شخصیات، وکلاء برادری اور مذہبی شخصیات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر وابسگتوں کو بلاطاق رکھتے ہوئے اس مظاہرے میں شرکت کو یقینی بنائیں جبکہ پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے صدر عامر وزیر ملک اور جنرل سیکرٹری راجہ اسد محمود نے بھی اس احتجاجی مظاہرے میں شریک ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پوٹھوہار پریس کلب کے تمام عہدیداران اور ممبرز بھی بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے جنرل سیکرٹری راجہ اسد محمود نے کہا کہ سویڈن ختم ہو جائے گا لیکن میرے رب کا قرآن مومنوں کے سینوں میں انشاءاللہ قیامت تک محفوظ رہے گا وہ ہمیں ٹسیٹر لگا کر چیک کرتے ہیں کہ ابھی ان مسلمانوں میں کتنی غیرت ایمانی باقی ھے اب امت مسلمہ کے حکمرانوں پر فرض عین ہوچکا ھے ان یہود ونصاریٰ کو ایسا منہ توڑ جواب دیں تاکہ آئندہ کوئی ایسی گستاخی کرنے کی جسارت بھی نہ کرسکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button